BR100 Increased By (2.8%)
BR30 Increased By (3.57%)
KSE100 Increased By (2.38%)
KSE30 Increased By (2.44%)
BAFL 57.80 Decreased By ▼ -0.32 (-0.55%)
BIPL 23.77 Increased By ▲ 0.39 (1.67%)
BOP 30.90 Increased By ▲ 2.81 (10%)
CNERGY 11.97 Increased By ▲ 0.23 (1.96%)
DFML 15.27 Increased By ▲ 0.21 (1.39%)
DGKC 195.01 Increased By ▲ 9.98 (5.39%)
FABL 92.09 Decreased By ▼ -0.70 (-0.75%)
FCCL 56.78 Increased By ▲ 2.32 (4.26%)
FFL 13.34 Increased By ▲ 0.27 (2.07%)
GGL 18.38 Increased By ▲ 0.68 (3.84%)
HBL 295.44 Increased By ▲ 9.28 (3.24%)
HUBC 204.17 Increased By ▲ 6.93 (3.51%)
HUMNL 8.65 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
KEL 6.00 Increased By ▲ 0.37 (6.57%)
LOTCHEM 24.37 Increased By ▲ 0.54 (2.27%)
MLCF 97.49 Increased By ▲ 4.51 (4.85%)
OGDC 310.47 Increased By ▲ 6.84 (2.25%)
PAEL 33.07 Increased By ▲ 1.16 (3.64%)
PIBTL 13.15 Increased By ▲ 0.41 (3.22%)
PIOC 252.91 Increased By ▲ 12.50 (5.2%)
PPL 217.17 Increased By ▲ 4.26 (2%)
PRL 85.66 Increased By ▲ 1.32 (1.57%)
SNGP 94.12 Increased By ▲ 4.09 (4.54%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.49 (2.15%)
TELE 6.73 Increased By ▲ 0.23 (3.54%)
TPLP 12.67 Increased By ▲ 0.68 (5.67%)
TRG 53.17 Increased By ▲ 1.70 (3.3%)
UNITY 7.77 Increased By ▲ 0.19 (2.51%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)

پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیبسٹین سایوس نے زرعی پیداوار کے بھاری نقصانات پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کے لیے جدید زرعی مشینری، اناج ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجی اور فصل کی برداشت کے بعد انتظام و تحفظ کے شعبوں میں ارجنٹائن کی مہارت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے زراعت، ڈیری اور ادویہ سازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور کاروباری اداروں کے درمیان اشتراک کے روشن امکانات کی بھی نشاندہی کی۔

کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارجنٹائن کے سفیر سیبسٹین سایوس نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں ہر سال اناج کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 10 سے 20 فیصد جبکہ باغبانی کی پیداوار کا 35 سے 40 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے جس کی بڑی وجوہات ذخیرہ کرنے کی غیر مؤثر سہولیات اور فصل کی برداشت کے بعد مناسب انتظامات کا فقدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سرکردہ غذائی اجناس برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ارجنٹائن کو زرعی مشینری اور ذخیرہ کرنے کے جدید طریقوں، بشمول سائیلو بیگز اور دھاتی گوداموں، کے شعبوں میں وسیع مہارت حاصل ہے جنہیں پاکستان میں مؤثر انداز میں متعارف کرانے اور فروغ دینے کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ارجنٹائن پاکستان کی زرعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے، اجناس کے ضیاع میں کمی لانے اور زرعی پیداوار کی قدر میں اضافے کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر زرعی ذخیرہ گاہوں کے قیام پر بڑھتی ہوئی توجہ کے پیش نظر اس اہم شعبے میں تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور باہمی مفاد پر مبنی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سفیر نے ڈیری کے شعبے میں بھی دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات کی نشاندہی کی جبکہ ارجنٹائن کی جدید دواسازی کی صلاحیتوں، خصوصاً کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی تیاری کے شعبے میں مہارت کو بھی اجاگر کیا۔

نجی شعبے کے درمیان روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سفیر سیبسٹین سایوس نے کہا کہ ارجنٹائن کا سفارت خانہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط (بی ٹو بی) کے قیام میں سہولت فراہم کرنے اور انہیں قابل اعتماد کاروباری شراکت دار تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی اور کاروباری تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور تجارتی روابط کو وسعت دینے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

موجودہ تجارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ 2025ء میں ارجنٹائن کی پاکستان کو برآمدات کا حجم تقریباً 24.7 کروڑ امریکی ڈالر (247 ملین ڈالر) رہا، جبکہ پاکستان کی ارجنٹائن کو برآمدات تقریباً 7.5 کروڑ امریکی ڈالر (75 ملین ڈالر) رہیں۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ دونوں ممالک کے پاس وافر قدرتی وسائل اور مضبوط زرعی بنیادیں موجود ہیں جہاں ارجنٹائن کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 5 فیصد سے زائد جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی میں 23 فیصد سے زیادہ ہے۔

کراچی چیمبر کے صدر طلعت محمود نے زیادہ متوازن دوطرفہ تجارت، برآمدی مصنوعات میں تنوع اور بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ارجنٹائن کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا، نیز انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع تجارتی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بڑھتے تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ارجنٹائن کے لیے اپنی مصنوعات کی برآمدات کے مزید مواقع تلاش کرنے چاہئیں، جبکہ دونوں ممالک کو تبادلہ کی جانے والی اشیاء و خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Comments

200 حروف