BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (0.42%)
KSE100 Increased By (0.87%)
KSE30 Increased By (0.83%)
BAFL 58.19 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 23.35 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
BOP 28.12 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
CNERGY 11.66 Decreased By ▼ -0.62 (-5.05%)
DFML 15.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.13%)
DGKC 185.02 Increased By ▲ 2.66 (1.46%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 54.49 Increased By ▲ 0.68 (1.26%)
FFL 13.10 Increased By ▲ 0.30 (2.34%)
GGL 17.65 Decreased By ▼ -0.46 (-2.54%)
HBL 287.49 Increased By ▲ 2.32 (0.81%)
HUBC 197.50 Increased By ▲ 2.22 (1.14%)
HUMNL 8.50 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
KEL 5.63 Decreased By ▼ -0.01 (-0.18%)
LOTCHEM 23.85 Increased By ▲ 0.30 (1.27%)
MLCF 92.90 Increased By ▲ 0.94 (1.02%)
OGDC 303.70 Increased By ▲ 2.02 (0.67%)
PAEL 31.92 Increased By ▲ 0.11 (0.35%)
PIBTL 12.79 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
PIOC 240.90 Increased By ▲ 5.27 (2.24%)
PPL 213.10 Increased By ▲ 1.04 (0.49%)
PRL 84.30 Decreased By ▼ -2.96 (-3.39%)
SNGP 90.29 Increased By ▲ 0.28 (0.31%)
SSGC 22.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 6.49 Increased By ▲ 0.05 (0.78%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.11 (-0.9%)
TRG 51.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.71%)
UNITY 7.62 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.02 (2.13%)

شمالی کوریا نے بائنانس پلیٹ فارم پر 6.3 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے جبکہ دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے تشویش میں مبتلا صارفین کو رقوم نکلوانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید اثاثے دستیاب کردیے ہیں۔

بائنانس جس کے صارفین نے گزشتہ ہفتے ممکنہ طور پر تاریخ کی سب سے بڑی مالیاتی چوری کا نشانہ بننے کے بعد پیر تک مجموعی طور پر 4.72 ارب ڈالر کے خالص اثاثے نکال لیے تھے، نے رقوم کے مزید انخلا کو روکنے اور نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ایک مہم بھی شروع کردی ہے۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس کے پلیٹ فارم پر ہر گھنٹے رقوم کے انخلا کے مقابلے میں زیادہ ڈپازٹس جمع ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتِ حال صارفین کی سرگرمیوں میں بہتری اور رقوم کے بہاؤ میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔

ایف بی آئی نے ہفتے کے اختتام پر کہا تھا کہ 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو اثاثوں کی چوری میں شمالی کوریا ملوث تھا، جس کے انکشاف نے کرپٹو انڈسٹری میں ہلچل مچا دی۔

سی این اے کی منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کہا کہ امریکی الزامات ثابت کرتے ہیں کہ واشنگٹن اب بھی پیانگ یانگ کے خلاف دشمنانہ رویہ رکھتا ہے۔

پیانگ یانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں سربراہی اجلاسوں کے ذریعے سفارتی روابط بحال کرنے کی پیشکشوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ امریکی الزامات کے تناظر میں کم یو جونگ نے کہا کہ شمالی کوریا کو امریکا کی اس دشمنی کے حوالے سے اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنے کے معاملات درپیش ہیں جس کا وہ واشنگٹن پر الزام عائد کرتی ہیں۔

کے سی این اے کے مطابق کم یو جونگ نے کہا کہ ایف بی آئی شمالی کوریا کو ایک سائبر جرائم پیشہ ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور دعویٰ کررہی ہے کہ اسے ایسی معلومات ملی ہیں جن کے مطابق شمالی کوریا کی حمایت یافتہ ایک ہیکنگ تنظیم اس واقعے میں ملوث تھی۔

حکمران جماعت کی عہدیدار کم نے کہا کہ امریکا کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز بیان بازی ہے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں۔

Comments

200 حروف