BR100 No Change (0%)
BR30 No Change (0%)
KSE100 Increased By (0.69%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 58.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 23.38 Increased By ▲ 0.12 (0.52%)
BOP 28.50 Increased By ▲ 0.40 (1.42%)
CNERGY 12.21 Decreased By ▼ -0.07 (-0.57%)
DFML 15.29 Increased By ▲ 0.22 (1.46%)
DGKC 185.89 Increased By ▲ 3.53 (1.94%)
FABL 92.51 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 54.85 Increased By ▲ 1.04 (1.93%)
FFL 12.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.40 Increased By ▲ 0.29 (1.6%)
HBL 287.85 Increased By ▲ 2.68 (0.94%)
HUBC 195.89 Increased By ▲ 0.61 (0.31%)
HUMNL 8.50 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
KEL 5.72 Increased By ▲ 0.08 (1.42%)
LOTCHEM 23.50 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
MLCF 93.55 Increased By ▲ 1.59 (1.73%)
OGDC 304.00 Increased By ▲ 2.32 (0.77%)
PAEL 32.30 Increased By ▲ 0.49 (1.54%)
PIBTL 12.83 Increased By ▲ 0.05 (0.39%)
PIOC 236.00 Increased By ▲ 0.37 (0.16%)
PPL 214.00 Increased By ▲ 1.94 (0.91%)
PRL 84.28 Decreased By ▼ -2.98 (-3.42%)
SNGP 90.15 Increased By ▲ 0.14 (0.16%)
SSGC 22.91 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
TELE 6.54 Increased By ▲ 0.10 (1.55%)
TPLP 12.37 Increased By ▲ 0.21 (1.73%)
TRG 52.00 Increased By ▲ 0.13 (0.25%)
UNITY 7.75 Increased By ▲ 0.14 (1.84%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)
مارکٹس

خام تیل سستا ہونے سے عالمی منڈی میں ڈالر دبائو کا شکار

  • توانائی کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کے خدشات کم ہوئے اور طویل مدت کے امریکی ٹریژری بانڈز پر منافع بھی نیچے آگیا۔
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مالیاتی منڈیوں میں منگل کو ڈالر کی قدر اور خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ڈالر کی قدر مستحکم رہی، کیونکہ سرمایہ کار ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے شرح سود سے متعلق فیصلے کے منتظر ہیں۔

پیر کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جو کئی ماہ کے دوران ایک روزہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے رابطے جاری رہنے کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی۔

توانائی کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کے خدشات کم ہوئے اور طویل مدت کے امریکی ٹریژری بانڈز پر منافع بھی نیچے آگیا۔

ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 101.76 پر آگیا، جبکہ یورو معمولی اضافے سے 1.1185 ڈالر کا ہوگیا۔ جاپانی ین 157.915 فی ڈالر پر مستحکم رہا۔

او سی بی سی کے زرمبادلہ حکمت عملی کے ماہر سم موہ سیونگ کے مطابق توانائی کی سستی قیمتیں زرمبادلہ کی منڈیوں کی صورتحال تبدیل کررہی ہیں، تاہم مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات اور امریکی انتخابات کے خطرات ڈالر کو سہارا دے رہے ہیں۔

دریں اثنا، ریزرو بینک آف آسٹریلیا سے توقع ہے کہ وہ شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کرکے 4.85 فیصد کردے گا، جو دسمبر 2008 کے بعد بلند ترین سطح ہوگی۔ دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ بھی معمولی اضافے سے 1.3414 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف