BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 23.25 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
BOP 28.40 Decreased By ▼ -0.26 (-0.91%)
CNERGY 13.65 Decreased By ▼ -0.43 (-3.05%)
DFML 15.43 Decreased By ▼ -0.30 (-1.91%)
DGKC 178.79 Decreased By ▼ -3.21 (-1.76%)
FABL 91.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.21 Decreased By ▼ -0.35 (-1.79%)
HBL 291.80 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.23 (2.75%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.18 (-3.02%)
LOTCHEM 23.81 Decreased By ▼ -0.66 (-2.7%)
MLCF 90.56 Decreased By ▼ -0.47 (-0.52%)
OGDC 306.75 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 32.31 Decreased By ▼ -0.41 (-1.25%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.18 (-1.38%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.70 Decreased By ▼ -0.82 (-0.38%)
PRL 96.28 Decreased By ▼ -4.53 (-4.49%)
SNGP 90.40 Decreased By ▼ -1.44 (-1.57%)
SSGC 22.50 Decreased By ▼ -0.64 (-2.77%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.62%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -1.33 (-2.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.10 (1.3%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
دنیا

بھارتی ہمالیائی ریاست میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک

  • بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور پانچ مسافروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں جمعے کے روز ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے این آئی نے ریاستی محکمہ شہری ہوا بازی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور پانچ مسافر شامل ہیں۔

اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو سی اے ڈی اے) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں واقع ہندوؤں کے اہم مذہبی مقام بدری ناتھ سے ریاستی دارالحکومت ڈیرہ دون جا رہا تھا۔

اے این آئی نے یو سی اے ڈی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر پرتیک جین کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد، جن میں پانچ مسافر اور پائلٹ شامل تھے، حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ’’ہیلی کاپٹر جوشی مٹھ وادی کے اوپر پرواز کے دوران رابطے سے منقطع ہوگیا۔ اسی دوران ٹریکنگ سسٹم بھی اس کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریٹر ٹرانس بھارت ایوی ایشن کے پورے بیڑے کو ’’احتیاطی اقدام کے طور پر‘‘ گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

آپریٹر نے واقعے پر تبصرے کے لیے رائٹرز کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

ٹی وی چینلز کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی تھیں، جہاں آگ اور دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے تھے۔

Comments

200 حروف