اے آئی چپس کی طلب، سام سنگ کا منافع ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
- دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ ساز کمپنی نے جولائی سے ستمبر کے دوران 107.4 ٹریلین وون (80.04 ارب ڈالر) آپریٹنگ منافع حاصل کیا
سام سنگ الیکٹرانکس نے جمعرات کو بتایا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس کی مضبوط طلب کے باعث رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کا آپریٹنگ منافع تقریباً 9 گنا بڑھ کر ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا، تاہم سرمایہ کار اب بھی اے آئی پر اخراجات کے تسلسل کے حوالے سے محتاط ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ ساز کمپنی نے جولائی سے ستمبر کے دوران 107.4 ٹریلین وون (80.04 ارب ڈالر) آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو کمپنی کے پہلے جاری کردہ تخمینے کے مطابق ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ منافع 12.2 ٹریلین وون تھا۔
سام سنگ کی حریف کمپنی ایس کے ہائنکس نے بدھ کو بھی مضبوط مالی نتائج اور مستقبل کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا، جس سے مارکیٹ کے ان خدشات میں کمی آئی کہ مصنوعی ذہانت کی طلب سے حاصل ہونے والے چپ ساز کمپنیوں کے منافع میں اضافہ سست پڑ سکتا ہے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں سام سنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


Comments