BR100 Increased By (0.73%)
BR30 Increased By (0.83%)
KSE100 Increased By (0.77%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 56.33 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 23.55 Increased By ▲ 0.24 (1.03%)
BOP 27.68 Increased By ▲ 0.17 (0.62%)
CNERGY 12.83 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 15.78 Decreased By ▼ -0.10 (-0.63%)
DGKC 183.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.03%)
FABL 91.15 Increased By ▲ 0.45 (0.5%)
FCCL 52.65 Increased By ▲ 0.03 (0.06%)
FFL 12.96 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
GGL 19.45 Decreased By ▼ -0.21 (-1.07%)
HBL 284.67 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
HUBC 193.40 Increased By ▲ 4.78 (2.53%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.02 (-0.34%)
LOTCHEM 22.99 Increased By ▲ 0.06 (0.26%)
MLCF 90.41 No Change ▼ 0.00 (0%)
OGDC 302.40 Decreased By ▼ -0.06 (-0.02%)
PAEL 32.83 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.12 Decreased By ▼ -0.09 (-0.68%)
PIOC 233.45 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
PPL 214.40 Decreased By ▼ -0.87 (-0.4%)
PRL 95.49 Decreased By ▼ -0.60 (-0.62%)
SNGP 89.95 Decreased By ▼ -0.25 (-0.28%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.12 (-0.53%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.15%)
TPLP 12.00 Increased By ▲ 0.48 (4.17%)
TRG 53.50 Decreased By ▼ -1.21 (-2.21%)
UNITY 7.70 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
WTL 0.93 Decreased By ▼ -0.03 (-3.13%)
مارکٹس

آئی پیک گروپ کی پہلی سہ ماہی آمدنی میں 9.2 فیصد اضافہ

  • کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.01 روپے رہی
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پیک) گروپ نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔ اس عرصے میں گروپ کا مجموعی ریونیو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.13 ارب روپے ہوگیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 705 ملین روپے رہا۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں منافع 704 ملین روپے تھا۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.01 روپے رہی جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.08 روپے تھی ۔

منافع کے مارجن پر دباؤ کے باوجود گروپ کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی سطح کے قریب رہا۔ تاہم پہلی سہ ماہی میں مجموعی منافع گزشتہ سال کے 1.75 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال 1.62 ارب روپے رہا۔ اس دوران مالیاتی اخراجات میں 16 فیصد کمی ہوئی جس سے منافع پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی۔

مالی سال 2026 میں پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافے کے بعد گروپ اب پیداواری وسائل کے بہتر استعمال، مصنوعات کی اقسام میں بہتری اور مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ سہ ماہی کے دوران منافع کے مارجن میں تبدیلی گزشتہ مالی سال کی آخری2 سہ ماہیوں میں حاصل ہونے والے غیر معمولی فوائد کے بعد کاروباری حالات معمول پر آنے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

گروپ کی برآمدی فروخت گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے 2,442 ملین روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو کر 3,515 ملین روپے، یعنی تقریباً 12.68 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ برآمدات میں یہ اضافہ عالمی منڈیوں میں گروپ کی سرگرمیوں میں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔

انفرادی بنیادوں پر آئی پیک لمیٹڈ نے 3.42 ارب روپے کا ریونیو اور 211 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث گروپ کو خام مال کی دستیابی، بحری راستوں، ترسیل کے اوقات اور اخراجات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی ترجیحات میں خام مال کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا، پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنا اور دستیاب سرمائے کا محتاط استعمال شامل ہے۔ اس کے ساتھ گروپ پیداواری کارکردگی بہتر بنانے، زیادہ قدر والی مصنوعات کی تیاری اور برآمدات بڑھانے پر بھی توجہ دے رہا ہے۔

Comments

200 حروف