BR100 Increased By (0.56%)
BR30 Increased By (0.62%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.59%)
BAFL 55.75 Increased By ▲ 0.24 (0.43%)
BIPL 23.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.54%)
BOP 27.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
CNERGY 12.35 Decreased By ▼ -0.05 (-0.4%)
DFML 16.45 Increased By ▲ 0.66 (4.18%)
DGKC 179.30 Increased By ▲ 3.72 (2.12%)
FABL 89.70 Decreased By ▼ -0.31 (-0.34%)
FCCL 50.59 Increased By ▲ 0.94 (1.89%)
FFL 13.19 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
GGL 18.89 Increased By ▲ 0.20 (1.07%)
HBL 283.00 Decreased By ▼ -0.26 (-0.09%)
HUBC 189.02 Increased By ▲ 1.16 (0.62%)
HUMNL 8.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 5.64 Increased By ▲ 0.09 (1.62%)
LOTCHEM 22.65 Decreased By ▼ -0.39 (-1.69%)
MLCF 88.20 Increased By ▲ 1.57 (1.81%)
OGDC 300.10 Increased By ▲ 1.98 (0.66%)
PAEL 32.20 Increased By ▲ 0.15 (0.47%)
PIBTL 12.91 Increased By ▲ 0.36 (2.87%)
PIOC 225.00 Increased By ▲ 0.83 (0.37%)
PPL 211.59 Increased By ▲ 1.42 (0.68%)
PRL 95.65 Increased By ▲ 1.13 (1.2%)
SNGP 90.25 Increased By ▲ 0.12 (0.13%)
SSGC 22.56 Increased By ▲ 0.04 (0.18%)
TELE 6.73 Increased By ▲ 0.07 (1.05%)
TPLP 11.52 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
TRG 53.60 Increased By ▲ 1.06 (2.02%)
UNITY 7.74 Increased By ▲ 0.12 (1.57%)
WTL 0.89 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

اردن، چرچ پر حملے میں 9 افراد کی ہلاکت، 3 مشتبہ افراد گرفتار

  • حکام نے ملزمان کی شناخت یا کسی عسکریت پسند تنظیم سے ان کے تعلق کی تصدیق نہیں کی
شائع اپ ڈیٹ

اردن میں سیکیورٹی فورسز نے چرچ پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جمعے کو دارالحکومت عمان سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں صوبہ کرک کے گاؤں حمود میں واقع یونانی آرتھوڈوکس چرچ میں ایک جنازے کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کئی منٹ تک جاری رہی۔

محکمہ پبلک سیکیورٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیر کی صبح کرک میں ایک متروک مکان میں چھپے تینوں مشتبہ افراد کا سراغ لگایا۔ ملزمان نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے کے بعد تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے میں کوئی سیکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

حکام نے ملزمان کی شناخت یا کسی عسکریت پسند تنظیم سے ان کے تعلق کی تصدیق نہیں کی۔ اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے کہا کہ انتہا پسندی کی جانب نوجوانوں کے مائل ہونے کے اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حملے میں ملوث پائے جانے والے افراد کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

شاہ عبداللہ نے مسیحی اقلیت پر اس غیر معمولی حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Comments

200 حروف