BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.56%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.62 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
BIPL 23.90 Decreased By ▼ -0.27 (-1.12%)
BOP 27.25 Decreased By ▼ -0.67 (-2.4%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.75 Decreased By ▼ -0.43 (-2.66%)
DGKC 175.40 Decreased By ▼ -2.81 (-1.58%)
FABL 90.13 Decreased By ▼ -0.28 (-0.31%)
FCCL 49.78 Decreased By ▼ -0.24 (-0.48%)
FFL 13.39 Decreased By ▼ -0.24 (-1.76%)
GGL 18.75 Decreased By ▼ -0.20 (-1.06%)
HBL 282.80 Decreased By ▼ -2.95 (-1.03%)
HUBC 187.40 Decreased By ▼ -3.24 (-1.7%)
HUMNL 8.03 Decreased By ▼ -0.26 (-3.14%)
KEL 5.51 Decreased By ▼ -0.12 (-2.13%)
LOTCHEM 23.00 Decreased By ▼ -0.93 (-3.89%)
MLCF 86.80 Decreased By ▼ -0.74 (-0.85%)
OGDC 298.04 Decreased By ▼ -2.46 (-0.82%)
PAEL 32.06 Decreased By ▼ -0.71 (-2.17%)
PIBTL 12.53 Decreased By ▼ -0.33 (-2.57%)
PIOC 222.05 Decreased By ▼ -5.63 (-2.47%)
PPL 210.00 Decreased By ▼ -4.20 (-1.96%)
PRL 94.18 Decreased By ▼ -0.94 (-0.99%)
SNGP 89.45 Decreased By ▼ -1.20 (-1.32%)
SSGC 22.55 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 6.69 Decreased By ▼ -0.05 (-0.74%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.27 Decreased By ▼ -2.46 (-4.49%)
UNITY 7.61 Decreased By ▼ -0.08 (-1.04%)
WTL 0.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس کا شرح سود سنگل دیجٹ میں لانے کا مطالبہ

  • ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب، صنعت و تجارت کو نئی رفتار ملے گی، سلیم مکاتی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم مکاتی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف جمیل احمد پر زور دیا ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو متوقع مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کمی پر غور کریں، تاکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا جاسکے اور کاروباری برادری کو درپیش سرمائے کی قلت میں کمی لائی جاسکے۔

سلیم مکاتی نے کہا کہ موجودہ بلند پالیسی ریٹ کاروباری حلقوں کے لیے ایک سنگین رکاوٹ بن چکا ہے۔ ان کے مطابق پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعت و تجارت کو نئی رفتار ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت معاشی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری اداروں اور صنعتوں کو بھی سنگین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں محض مہنگائی پر قابو پانے کے نام پر شرح سود میں اضافہ کسی طور مؤثر ثابت نہیں ہوگا، بلکہ یہ اقدام ناکام پالیسی ثابت ہوگا، جس کا بوجھ ہمیشہ تاجروں اور صنعت کاروں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین نے ایس بی پی کے گورنر پر زور دیا کہ وہ کاروباری برادری کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاشی استحکام کے لیے شرح سود میں کمی کی پالیسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور کاروباری اداروں کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

Comments

200 حروف