BR100 Increased By (0.71%)
BR30 Increased By (0.77%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.46%)
BAFL 55.73 Increased By ▲ 0.17 (0.31%)
BIPL 24.34 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 28.34 Increased By ▲ 0.19 (0.67%)
CNERGY 12.54 Increased By ▲ 0.13 (1.05%)
DFML 15.96 Increased By ▲ 0.23 (1.46%)
DGKC 182.82 Increased By ▲ 3.19 (1.78%)
FABL 91.25 Increased By ▲ 0.22 (0.24%)
FCCL 51.20 Decreased By ▼ -0.46 (-0.89%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.08 (0.58%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.16 (0.83%)
HBL 292.50 Increased By ▲ 5.95 (2.08%)
HUBC 193.70 Increased By ▲ 2.39 (1.25%)
HUMNL 8.60 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
KEL 5.74 Increased By ▲ 0.02 (0.35%)
LOTCHEM 24.15 Decreased By ▼ -0.10 (-0.41%)
MLCF 90.07 Increased By ▲ 0.43 (0.48%)
OGDC 302.75 Increased By ▲ 2.74 (0.91%)
PAEL 33.20 Increased By ▲ 0.19 (0.58%)
PIBTL 13.10 Decreased By ▼ -0.09 (-0.68%)
PIOC 232.90 Increased By ▲ 1.61 (0.7%)
PPL 216.74 Increased By ▲ 2.42 (1.13%)
PRL 100.20 Decreased By ▼ -1.24 (-1.22%)
SNGP 92.10 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SSGC 23.25 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 6.97 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 11.28 Decreased By ▼ -0.41 (-3.51%)
TRG 57.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
UNITY 7.78 Decreased By ▼ -0.12 (-1.52%)
WTL 0.94 Increased By ▲ 0.01 (1.08%)
پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاع، آئی ٹی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

  • معاہدوں پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور مالدیپ نے بدھ کو دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، صحت، تعلیم، سماجی تحفظ، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔

ان معاہدوں پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے تین روزہ سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے۔ یہ کسی مالدیپ کے صدر کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو تقریب میں موجود تھے جہاں دونوں ممالک کے نمائندوں نے پہلے سے دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

دونوں ممالک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مہارتوں، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے جس کا مقصد منشیات کی غیرقانونی اسمگلنگ اور ان کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک نے سماجی تحفظ، صحت کے شعبے میں تعاون اور مالدیپ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اور پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔

دونوں جانب سے طبی ماہرین کی بھرتی، دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحری سلامتی کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے بھی معاہدے کیے گئے۔

زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک نے زراعت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ ماہی گیری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی ایک معاہدہ کیا گیا۔

تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور مالدیپ کے نمائندوں نے نوجوانوں کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ، فضائی رابطوں، سیاحت اور فنون، ثقافت و ورثے کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کی دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا۔

معاہدوں میں مالدیپ پولیس سروس کے نیشنل کالج آف پالیسی اینڈ لا انفورسمنٹ اور اسلام آباد میں پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی کے درمیان تعاون بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مالدیپ کے سول سروس کمیشن اور پاکستان کے وفاقی پبلک سروس کمیشن، نیز مالدیپ کے سول سروس کمیشن اور پاکستان کی سول سروس اکیڈمی کے درمیان تعاون سے متعلق معاہدے بھی کیے گئے۔

تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے مالدیپ کی اسٹیٹ ٹریڈنگ آرگنائزیشن (ایس ٹی او) اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد زرعی اجناس، خوراک اور دیگر مصنوعات کی تجارت میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک نے ماحولیاتی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

Comments

200 حروف