BR100 Decreased By (-0.56%)
BR30 Decreased By (-0.63%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.74%)
BAFL 55.56 Decreased By ▼ -0.32 (-0.57%)
BIPL 24.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 28.15 Decreased By ▼ -0.38 (-1.33%)
CNERGY 12.41 Decreased By ▼ -0.47 (-3.65%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.05 (-0.32%)
DGKC 179.63 Increased By ▲ 0.60 (0.34%)
FABL 91.03 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 51.66 Increased By ▲ 0.36 (0.7%)
FFL 13.90 Decreased By ▼ -0.16 (-1.14%)
GGL 19.34 Decreased By ▼ -0.15 (-0.77%)
HBL 286.55 Decreased By ▼ -3.22 (-1.11%)
HUBC 191.31 Decreased By ▼ -1.53 (-0.79%)
HUMNL 8.69 Decreased By ▼ -0.46 (-5.03%)
KEL 5.72 Decreased By ▼ -0.29 (-4.83%)
LOTCHEM 24.25 Decreased By ▼ -0.70 (-2.81%)
MLCF 89.64 Increased By ▲ 0.41 (0.46%)
OGDC 300.01 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 33.01 Decreased By ▼ -0.61 (-1.81%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.29 (-2.15%)
PIOC 231.29 Increased By ▲ 1.16 (0.5%)
PPL 214.32 Decreased By ▼ -4.53 (-2.07%)
PRL 101.44 Decreased By ▼ -7.37 (-6.77%)
SNGP 92.43 Increased By ▲ 2.71 (3.02%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.38 (1.67%)
TELE 6.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.85%)
TPLP 11.69 Increased By ▲ 0.16 (1.39%)
TRG 57.13 Decreased By ▼ -0.49 (-0.85%)
UNITY 7.90 Decreased By ▼ -0.21 (-2.59%)
WTL 0.93 Decreased By ▼ -0.02 (-2.11%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی کا سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر قائم

  • اس اقدام سے ادارے کی سائبر سیکیورٹی اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے اپنا سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (ایس او سی) قائم کردیا جس کا مقصد اہم معلوماتی اثاثوں کا تحفظ، سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی اور کسی بھی سائبر حملے یا واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق اس اقدام سے ادارے کی سائبر سیکیورٹی اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (ایس او سی) ایس ای سی پی کے نیٹ ورکس، اینڈ پوائنٹس، سرورز اور نجی کلاؤڈ ماحول کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

یہ منصوبہ برطانیہ کے ایف سی ڈی او کے تعاون سے کارانداز پاکستان، انارا ٹیکنالوجیز اور روٹرز کی معاونت سے بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کیا گیا ہے۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (ایس او سی) کا افتتاح کیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے سائبر سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔

ایک الگ اجلاس کے دوران ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے نادرا کے چیئرمین کو کمیشن میں آئی ٹی اصلاحات، انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

ایس ای سی پی کا منصوبہ ہے کہ کیپٹل مارکیٹس کے اداروں (سی ایم آئیز) کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹرز کو بھی ایک مشترکہ شعبہ جاتی نظام میں شامل کیا جائے تاکہ سائبر خطرات سے متعلق معلومات کا تبادلہ اور واقعات سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائی ممکن ہو سکے۔ اس اقدام سے ایس ای سی پی کو شعبہ جاتی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) اور شعبہ جاتی سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کے طور پر اپنا مجوزہ کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف