مارکٹس
چین، 9 ماہ کے دوران جائیدادوں میں سرمایہ کاری 20.6 فیصد کم ہوگئی
- جائیدادوں کی فروخت میں رقبے کے لحاظ سے 13.2 فیصد کمی ہوئی
رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران چین میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.6 فیصد کم ہوگئی جبکہ جنوری تا اگست یہ کمی 19.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جائیدادوں کی فروخت میں رقبے کے لحاظ سے 13.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ پہلے آٹھ ماہ کے دوران یہ کمی 12.1 فیصد تھی۔
نئی تعمیرات کے آغاز میں بھی رقبے کے لحاظ سے 24.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری تا اگست یہ کمی 24.8 فیصد رہی تھی۔
جائیدادوں کے ڈویلپرز کی جانب سے حاصل کیے گئے فنڈز میں 21.6 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پہلے آٹھ ماہ کے دوران یہ کمی 21 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔


Comments