BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.82 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.23 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
DGKC 181.88 Increased By ▲ 0.76 (0.42%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.78 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.14 (1.02%)
GGL 18.06 Decreased By ▼ -0.88 (-4.65%)
HBL 286.95 Decreased By ▼ -3.31 (-1.14%)
HUBC 192.48 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.68%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 90.06 Increased By ▲ 0.67 (0.75%)
OGDC 298.96 Decreased By ▼ -1.43 (-0.48%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 230.47 Decreased By ▼ -0.69 (-0.3%)
PPL 217.43 Increased By ▲ 0.40 (0.18%)
PRL 93.19 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SNGP 89.73 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.58 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 53.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.01 (-1.03%)
کاروبار اور معیشت

یو بی ایل رورل بینک اور یونیورسل ایگری ٹریکٹر کمپنی کے درمیان کسانوں کو ٹریکٹر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹریٹجک معاہدہ

  • یو بی ایل رورل بینک اہل کسانوں، زرعی کاروباری افراد اور دیہی صارفین کو ضمانت سے مشروط ٹریکٹر فنانسنگ فراہم کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے رورل بینک اور جی ایم گروپ کے ذیلی ادارے یونیورسل ایگری ٹریکٹر کمپنی (یو اے ٹی سی) کے درمیان زرعی شعبے میں جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دینے، زرعی مالیاتی سہولتوں تک رسائی بڑھانے اور پاکستان کی زرعی برادری کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا۔

گورنر ہاؤس سندھ میں 5 اکتوبر 2026ء کو منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سمیت اعلیٰ سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، سینئر عہدیداران اور متعلقہ صنعتی شعبوں کے نمائندے موجود تھے۔

تقریب میں یو بی ایل رورل بینک کی نمائندگی ہیڈ رورل بینک عبد الستار ناریجو نے کی جبکہ یونیورسل ایگری ٹریکٹر کمپنی کی جانب سے مینجنگ پارٹنر زین وہاب اور کمپنی کے مالک وہاب جی ایم نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نہال ہاشمی نے زرعی شعبے کی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی فنانسنگ اور جدید مشینری تک رسائی بہتر بنانے کی کوششیں زراعت کے فروغ، دیہی آبادی کو مستحکم کرنے اور ملک کے زرعی شعبے کی معاونت کے لیے حکومتی اقدامات سے ہم آہنگ ہیں۔

معاہدے کے تحت یو بی ایل رورل بینک اہل کسانوں، زرعی کاروباری افراد اور دیہی صارفین کو ضمانت سے مشروط ٹریکٹر فنانسنگ فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت یونیورسل ایگری ٹریکٹر کمپنی ہر فنانس کیے جانے والے ٹریکٹر پر ایک لاکھ روپے کی پیشگی مارک اَپ سبسڈی بھی فراہم کرے گی، جس سے صارفین پر مالی بوجھ کم ہوگا اور اقساط کی ادائیگی مزید قابلِ برداشت اور پائیدار بنانے میں مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف