دنیا
سعودی عرب پر حملوں کا سنجیدہ جواب دینا ہوگا، شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان
- حوثی باغیوں کے حملوں میں دو ہفتوں کے دوران 15 سے زائد افراد جاں بحق
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پیش آنے والے واقعات سنگین نوعیت کے ہیں اور ان کے جواب میں مملکت کا ردعمل بھی اسی قدر سنجیدہ ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


Comments