امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری میں 45 سالہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک حاملہ خاتون اور دو بچوں سمیت 8 افراد کو ہلاک کردیا، جبکہ حملہ آور نے بھی بظاہر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس چیف رک لوراہ نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے 9 افراد میں سے 8 ایک ہی خاندان کے ارکان جبکہ ایک خاندانی دوست تھا۔ واقعے کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس چیف کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہونے کے بعد باہر آیا اور دو پریشان خواتین پر فائرنگ کی، جو پڑوسیوں سے مدد لینے کی کوشش کررہی تھیں۔ پولیس کو ملزم کی لاش گھر کی دوسری منزل سے ملی۔
شہر کی میئر ڈاریا ڈیولن نے واقعے کو انتہائی ہولناک قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کی پیشکش کی۔
- گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے دوران امریکا میں اب تک اجتماعی فائرنگ کے 400 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولی ماری گئی۔


Comments