BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.30 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.08 Decreased By ▼ -0.17 (-0.58%)
CNERGY 12.52 Increased By ▲ 0.13 (1.05%)
DFML 16.46 Decreased By ▼ -0.14 (-0.84%)
DGKC 184.38 Decreased By ▼ -1.14 (-0.61%)
FABL 92.13 Decreased By ▼ -0.54 (-0.58%)
FCCL 52.12 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.25 Increased By ▲ 0.14 (0.73%)
HBL 295.76 Decreased By ▼ -4.10 (-1.37%)
HUBC 200.15 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.07 (0.75%)
KEL 6.05 Increased By ▲ 0.09 (1.51%)
LOTCHEM 26.38 Decreased By ▼ -0.22 (-0.83%)
MLCF 90.63 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
OGDC 306.12 Decreased By ▼ -2.54 (-0.82%)
PAEL 33.96 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 235.46 Decreased By ▼ -1.15 (-0.49%)
PPL 218.94 Increased By ▲ 0.59 (0.27%)
PRL 93.07 Increased By ▲ 1.95 (2.14%)
SNGP 90.35 Decreased By ▼ -0.89 (-0.98%)
SSGC 23.06 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.17 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.38 Increased By ▲ 0.58 (4.92%)
TRG 55.29 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 7.73 Increased By ▲ 0.08 (1.05%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
کاروبار اور معیشت

وزیراعظم کی ایس بی پی کو قرضوں کی فراہمی تیز کرنے، طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت

  • 30 اپریل 2026ء کو شروع کیے گئے اپنے گھر پروگرام کا مقصد عوام کے لیے سستے گھروں کی خریداری یا تعمیر کے لیے مالی سہولتوں تک رسائی بڑھانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ قرضوں کے اجرا میں تیزی لائی جائے۔ انہیں بتایا گیا کہ حکومت کے اپنے گھر پروگرام کے تحت منظور شدہ 426 ارب روپے کے قرضوں میں سے صرف 76 ارب روپے قرض لینے والوں تک پہنچ سکے ہیں، جبکہ تقریباً 350 ارب روپے کے قرضوں کا اجرا تاحال باقی ہے۔

تجارتی بینکوں کے سربراہان اور چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا جو اہل درخواست گزاروں کو رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کا باعث بن رہی ہیں۔

30 اپریل 2026ء کو شروع کیے گئے اپنے گھر پروگرام کا مقصد عوام کے لیے سستے گھروں کی خریداری یا تعمیر کے لیے مالی سہولتوں تک رسائی بڑھانا ہے۔ تاہم، ستمبر کے اختتام تک صرف 13,214 قرض درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 76 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے جو قرضوں کی منظوری اور ان کے حقیقی اجرا کے درمیان نمایاں فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

قرضوں کے اجرا کی سست رفتار ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت نے مالی سال 2026-27ء کے دوران اپنے گھر پروگرام کے تحت 700 ارب روپے کی فنانسنگ کا بلند ہدف مقرر کیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار رہائشی یونٹس تعمیر کرنے یا فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے ڈویلپرز کی مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ایک فریم ورک پر مشاورت جاری ہے۔

اجلاس میں ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ 3 لاکھ 50 ہزار 862 کاروباری افراد کو مجموعی طور پر ایک کھرب 13 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

حکومت کا ہدف ہے کہ جون 2027ء تک ایس ایم ایز کی فنانسنگ بڑھا کر ایک کھرب 50 ارب روپے اور قرضوں سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار تک پہنچائی جائے۔

Comments

200 حروف