BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.30 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.08 Decreased By ▼ -0.17 (-0.58%)
CNERGY 12.52 Increased By ▲ 0.13 (1.05%)
DFML 16.46 Decreased By ▼ -0.14 (-0.84%)
DGKC 184.38 Decreased By ▼ -1.14 (-0.61%)
FABL 92.13 Decreased By ▼ -0.54 (-0.58%)
FCCL 52.12 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.03 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
GGL 19.25 Increased By ▲ 0.14 (0.73%)
HBL 295.76 Decreased By ▼ -4.10 (-1.37%)
HUBC 200.15 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 9.38 Increased By ▲ 0.07 (0.75%)
KEL 6.05 Increased By ▲ 0.09 (1.51%)
LOTCHEM 26.38 Decreased By ▼ -0.22 (-0.83%)
MLCF 90.63 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
OGDC 306.12 Decreased By ▼ -2.54 (-0.82%)
PAEL 33.96 Increased By ▲ 0.23 (0.68%)
PIBTL 13.52 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 235.46 Decreased By ▼ -1.15 (-0.49%)
PPL 218.94 Increased By ▲ 0.59 (0.27%)
PRL 93.07 Increased By ▲ 1.95 (2.14%)
SNGP 90.35 Decreased By ▼ -0.89 (-0.98%)
SSGC 23.06 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.17 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.38 Increased By ▲ 0.58 (4.92%)
TRG 55.29 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 7.73 Increased By ▲ 0.08 (1.05%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
کھیل

کول پالمر کا چیلسی کے ساتھ 2034ء تک کا نیا معاہدہ طے پا گیا

  • 24 سالہ انگلش انٹرنیشنل کھلاڑی 2023ء میں مانچسٹر سٹی سے چیلسی میں شمولیت کے بعد ٹیم کے اہم رکن بن گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ اٹیکنگ مڈفیلڈر کول پامر نے معاہدے میں توسیع پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت وہ 2034ء تک کلب کے ساتھ رہیں گے۔

24 سالہ انگلش انٹرنیشنل کھلاڑی 2023ء میں مانچسٹر سٹی سے چیلسی میں شمولیت کے بعد ٹیم کے اہم رکن بن گئے ہیں۔ انہوں نے تمام مقابلوں میں چیلسی کی جانب سے 138 میچز کھیلتے ہوئے 91 گول کیے ہیں۔

کول پامر چیلسی کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے کلب ورلڈ کپ اور یوئیفا کانفرنس لیگ کے ٹائٹل جیتے۔

کول پامر نے کہا کہ کلب کے مالکان، اسپورٹس ڈائریکٹرز اور یقیناً منیجر سے بات چیت کے دوران مجھے بہت اعتماد ملا، اس لیے معاہدے میں توسیع پر دستخط کرنا ہی درست فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں سے بات چیت میں بھی یہی محسوس ہوا کہ سب کے عزائم ایک جیسے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے یہاں مسلسل بڑے ٹائٹل جیتتے ہیں۔

چیلسی نے اپنی پہلی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے ساتھ طویل مدتی معاہدے کیے ہیں۔

فارورڈ ژاؤ پیڈرو نے حال ہی میں 2034ء تک معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ونگر پیڈرو نیٹو نے گزشتہ ماہ چھ سالہ معاہدہ کیا تھا۔

پریمیئر لیگ کی پوائنٹس ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود چیلسی ہفتے کو بورن ماؤتھ کی میزبانی کرے گی۔

Comments

200 حروف