فوڈ پانڈا اور ایچ بی ایل کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے شراکت داری میں توسیع
- اس توسیع شدہ شراکت داری کے تحت دونوں اداروں کے دیرینہ اشتراک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا
فوڈ پانڈا اور ایچ بی ایل نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس توسیع شدہ شراکت داری کے تحت دونوں اداروں کے دیرینہ اشتراک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں فوڈ پانڈا کے وسیع ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایچ بی ایل کے بینکاری نظام کو یکجا کرکے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق مالیاتی مصنوعات اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل فراہم کیے جائیں گے۔
کارڈ ہولڈرز کو خصوصی سائن اَپ انعامات، ہدفی تشہیری پیشکشوں اور پانڈا پرو لائلٹی پروگرام کے تحت مزید مراعات سمیت مختلف سہولتیں حاصل ہوں گی۔
فوڈ پانڈا پاکستان کے ہیڈ آف ریٹیل میڈیا اینڈ پارٹنرشپس ایم ابو بکر صدیقی نے کہا کہ ایچ بی ایل کے ساتھ شراکت داری میں توسیع پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے بنیادی ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل کی مالیاتی مہارت کو ایسے پلیٹ فارم سے منسلک کرکے جس پر نوجوان صارفین روزانہ انحصار کرتے ہیں، ڈیجیٹل لین دین کو پہلے سے زیادہ آسان، فائدہ مند اور ان کے روزمرہ معمولات سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق اس شراکت داری کو وسعت دینے سے نقد ادائیگیوں کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ لاکھوں ڈیجیٹل صارفین کے لیے طویل مدتی فوائد بھی پیدا ہوں گے۔


Comments