BR100 Increased By (1.97%)
BR30 Increased By (2.96%)
KSE100 Increased By (1.56%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 56.82 Increased By ▲ 0.77 (1.37%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.20 (0.82%)
BOP 29.76 Increased By ▲ 0.87 (3.01%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.66 (5.41%)
DFML 16.81 Increased By ▲ 0.10 (0.6%)
DGKC 187.10 Increased By ▲ 4.10 (2.24%)
FABL 93.73 Increased By ▲ 1.39 (1.51%)
FCCL 52.10 Increased By ▲ 2.10 (4.2%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.18 (1.3%)
GGL 19.21 Increased By ▲ 0.54 (2.89%)
HBL 302.00 Increased By ▲ 6.79 (2.3%)
HUBC 201.36 Increased By ▲ 5.79 (2.96%)
HUMNL 9.30 Increased By ▲ 0.01 (0.11%)
KEL 5.59 Decreased By ▼ -0.03 (-0.53%)
LOTCHEM 25.58 Increased By ▲ 0.28 (1.11%)
MLCF 91.30 Increased By ▲ 3.06 (3.47%)
OGDC 317.50 Increased By ▲ 7.16 (2.31%)
PAEL 34.20 Increased By ▲ 1.19 (3.6%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.40 (3.03%)
PIOC 236.50 Increased By ▲ 5.49 (2.38%)
PPL 221.19 Increased By ▲ 4.71 (2.18%)
PRL 94.70 Increased By ▲ 7.28 (8.33%)
SNGP 90.87 Increased By ▲ 2.80 (3.18%)
SSGC 23.15 Increased By ▲ 0.67 (2.98%)
TELE 7.25 Increased By ▲ 0.28 (4.02%)
TPLP 11.65 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 5.15 (10.01%)
UNITY 7.76 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.01 (1.01%)
مارکٹس

ایف پی سی سی آئی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 17 دسمبر کو ہوگی

  • عہدیداران کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2026 مقرر کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سال 2027-28 کے لیے اپنے عہدیداران کے انتخاب کا شیڈول منظور کرلیا ہے۔

صدر، سینئر نائب صدر اور چار نائب صدور کے انتخاب کے لیے پولنگ 17 دسمبر 2026 کو ہوگی۔

عہدیداران کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

انتخابی نتائج کا اعلان 18 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا۔

تین رکنی الیکشن کمیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس میں مسعود نقوی، جاوید اقبال مرزا اور بلال پرویز شامل ہیں۔

دریں اثنا صدر شیخ عمر ریحان کی قیادت میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور اس کی ایگزیکٹو کمیٹی نے معروف صنعت کار ایس ایم تنویر کو 2027-28 کی مدت کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

کاٹی کی قیادت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایس ایم تنویر کا انتخاب ملک کی صنعتی اور کاروباری برادری کو ایسی قیادت فراہم کرے گا جو نہ صرف ان کے مسائل اجاگر کرے گی بلکہ ان کے حل میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گی۔

کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ جب پاکستان شدید معاشی عدم استحکام کا شکار تھا اور ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، اس وقت ایس ایم تنویر نے نگران صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنے دور میں انتہائی محتاط اور دانشمندانہ حکمتِ عملی اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ پہلے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کاروباری برادری کے سب سے بڑے نمائندہ ادارے کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو حکومت کے سامنے صنعت اور تجارت کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں کاروباری برادری کی آواز کو بھی مضبوط بنا سکے۔

Comments

200 حروف