مارکٹس
شکاگو سویا آئل کی مضبوط قیمتوں سے پام آئل چھ سیشنز کی گراوٹ کے بعد سنبھل گیا
- پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی ابتدائی کاروبار میں قیمت 11 رنگٹ بڑھ کر 4,546 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگئی
ملائیشین پام آئل کے نرخ پیر کو مسلسل چھ سیشنز کی گراوٹ کے بعد اضافے کے ساتھ کھلے جسے شکاگو میں سویا آئل کی مضبوط قیمتوں سے سہارا ملا، تاہم خام تیل کی کمزور قیمتوں نے اس اضافے کو محدود رکھا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج پر دسمبر کی ڈلیوری کے لیے پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی ابتدائی کاروبار میں قیمت 11 رنگٹ یا 0.24 فیصد بڑھ کر 4,546 رنگٹ (1,113.12 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔


Comments