ٹڈاپ کوئٹہ دفتر میں خواتین کاروباری شخصیات کا اجلاس
- کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات کی شرکت
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) ریجنل آفس کوئٹہ میں ویکس نیٹ کی پہلی ایڈیشن کوئٹہ کے انعقاد کے سلسلے میں کاروباری خواتین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر ٹڈاپ ریجنل آفس کوئٹہ، نور علی اچکزئی نے کی۔
اجلاس میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویکس نیٹ کوئٹہ کے انعقاد، خواتین کاروباری شخصیات کی شرکت، مصنوعات کی نمائش، منڈیوں سے روابط اور کاروباری مواقع سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ٹڈاپ ریجنل آفس کوئٹہ کے ڈائریکٹر نور علی اچکزئی نے کہا کہ خواتین کاروباری شخصیات قومی معیشت اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکس نیٹ کوئٹہ خواتین کو اپنی مصنوعات اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، نئے کاروباری روابط قائم کرنے اور قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments