BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمدی شعبوں سے وابستہ پانچ اقسام کے مینوفیکچررز کیلئے سیلز ٹیکس ریفنڈز سے متعلق منفی فہرست سے پولی یوریتھین کو خارج کردیا ہے جو لیدر مصنوعات میں استعمال ہونے والا ایک اہم خام مال ہے۔

یہ فیصلہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر (ایس ٹی جی او) نمبر 24 آف 2026 کے ذریعے کیا گیا ہے جس کے تحت 15 مارچ 2023 کو جاری کیے گئے ایس ٹی جی او نمبر 09 آف 2023 میں ترمیم کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ حکم نامے کے تحت ایف بی آر نے ایچ ایس کوڈ 3909 کے تحت آنے والی اس شے کو منفی فہرست سے خارج کردیا ہے جو ایس ٹی جی او نمبر 09 آف 2023 کے ساتھ منسلک منفی فہرست میں سیریل نمبر 292 پر درج تھی۔

ایف بی آر نے کہا کہ اس شے کو منفی فہرست سے اس لیے خارج کیا گیا ہے کیونکہ یہ لیدر مصنوعات میں استعمال ہونے والے خام مال کا ایک اہم جزو ہے۔

یہ ترمیم ٹیکسٹائل، قالین، لیدر، سرجیکل اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے مینوفیکچررز کے لیے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے طریقہ کار سے متعلق ہے جو متعلقہ ریفنڈ نظام کے تحت آتے ہیں۔

Comments

200 حروف