BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.11 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.11 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کومقامی کرنسی 277.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور یورو کے مقابلے میں رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔ امریکی معیشت کی مضبوط کارکردگی اور شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث ڈالر رواں ماہ یورو کے مقابلے میں تقریباً 2.5 فیصد مضبوط ہوچکا ہے جو 14 ماہ میں اس کا سب سے بڑا ماہانہ اضافہ بننے کی راہ پر ہے۔

یورو رات گئے 1.1312 ڈالر تک گر گیا جو مئی 2025 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے جبکہ ایشیائی تجارت میں یہ 1.1339 ڈالر کے قریب رہا۔ ڈالر کی مضبوطی کے باعث آسٹریلوی ڈالر بھی اگست کے اوائل کے بعد پہلی بار 70 امریکی سینٹ سے نیچے آگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکی معیشت کی مضبوط رفتار کے برعکس یورپ کو توانائی کی قیمتوں، قرضوں اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔ رواں ماہ یورپی گیس کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ فرانس میں قرضوں اور سیاسی تعطل کے باعث جرمن بانڈز کے مقابلے میں فرانسیسی بانڈز کی شرح منافع کا فرق 2012 کے بعد وسیع ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ڈالر سوئس فرانک کے مقابلے میں بھی 16 ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر رواں ماہ تقریباً 1.5 فیصد کمزور ہوا ہے۔


Comments

200 حروف