BR100 Decreased By (-0.17%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.05%)
KSE30 Increased By (0%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.66 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.02 Increased By ▲ 0.53 (3.03%)
DGKC 187.91 Increased By ▲ 0.69 (0.37%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.42 Decreased By ▼ -0.07 (-0.48%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.65 Increased By ▲ 0.69 (0.35%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.96 Increased By ▲ 1.57 (0.5%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 237.99 Decreased By ▼ -1.63 (-0.68%)
PPL 220.57 Decreased By ▼ -0.79 (-0.36%)
PRL 90.20 Decreased By ▼ -1.02 (-1.12%)
SNGP 91.05 Increased By ▲ 0.18 (0.2%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.17 Decreased By ▼ -0.39 (-3.11%)
TRG 54.70 Decreased By ▼ -1.09 (-1.95%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

پائلٹس میں جھگڑا، اسرائیل جانے والی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

  • فلائی دبئی سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہ ہوسکا
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی حکام کے ایک عہدیدار نے بدھ کو بتایا کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی ایک پرواز ہائی جیکنگ کے بجائے پائلٹوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہنگامی سگنل جاری کرنے کے بعد سعودی عرب کی طرف موڑ دی گئی۔

ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے اردن کی فضائی حدود کے اوپر سے اپنا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ لیا۔ پرواز نے پہلے عمومی ہنگامی سگنل بھیجا جس کے چند منٹ بعد ایک اور ہنگامی سگنل بھیجا گیا جو ممکنہ غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق بوئنگ 737 طیارے نے بعد ازاں دوبارہ عمومی ہنگامی سگنل بھیجا اور شمال مغربی سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ خیال ہے کہ یہ واقعہ طیارہ اغوا کیے جانے کا نہیں تھا۔ فلائی دبئی سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ پائلٹس کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد انہوں نے ہنگامی سگنلز بھیجے تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا دونوں پائلٹس میں سے کسی ایک نے جان بوجھ کر ہنگامی سگنل بھیجا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کے سربراہ ایال زامیر نے فضائیہ کے کمانڈر اور دیگر فوجی حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

فلائی دبئی دبئی اور تل ابیب کے درمیان روزانہ پروازیں چلاتی ہے جو اسرائیلی شہریوں میں مقبول فضائی روٹ ہے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

Comments

200 حروف