BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی فن ٹیک ابھی کی نیم کارڈ سے شراکت داری، یو اے ای میں نیٹ ورک وسیع

  • شراکت داری کے تحت ابھی کے کاروباری مالیاتی حل اور نیم کارڈ کے کارڈ و ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کو یکجا کیا جائیگا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی ایمبیڈڈ فنانس پلیٹ فارم اور فن ٹیک کمپنی ابھی اور متحدہ عرب امارات میں ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی نیم کارڈ نے منگل کو اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا جس کے تحت مالیاتی اداروں کو متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز کیلئے زیادہ مؤثر قرض کی سہولیات فراہم کرنے کے قابل بنایا جائیگا۔

ایک بیان کے مطابق اس شراکت داری کے تحت ابھی کے کاروباری مالیاتی حل اور نیم کارڈ کے کارڈ و ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کو یکجا کیا جائیگا تاکہ ایس ایم ایز کے لیے قرض کے حصول کے اہم مراحل میں معاونت فراہم کی جاسکے جن میں ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور قرض کی درخواست و اجرا سے لے کر فیصلہ سازی اور قرض کی رقم کی تقسیم تک کے مراحل شامل ہیں۔

مشترکہ ٹیکنالوجی حل کے ذریعے بینک اور لائسنس یافتہ مالیاتی ادارے روایتی طور پر بکھرے ہوئے عمل کو مربوط اور آسان بناسکتے ہیں جس سے تیز تر آن بورڈنگ، قرض کی درخواست و اجرا اور کریڈٹ سے متعلق فیصلہ سازی ممکن ہوگی جس کے بعد منظور شدہ قرض کی رقم جاری کی جاسکے گی۔

بیان کے مطابق نیم کارڈ کے چیف بزنس آفیسر شیراز علی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ابھی اور نیم کارڈ کی صلاحیتوں کو یکجا کرکے ہم مالیاتی اداروں کو تیزی سے کام کرنے، پیچیدگی کم کرنے اور قابلِ توسیع قرض کی سہولیات تیار کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرسکتے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں ایس ایم ایز کے لیے ایک بہتر تجربہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

مالیاتی اداروں کے لیے یہ شراکت داری ایک ایسا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کی مدد سے وہ متعدد اجزا کو الگ الگ تیار اور مربوط کیے بغیر ایس ایم ایز کے لیے قرض کی سہولیات متعارف اور وسعت دے سکتے ہیں۔ ایس ایم ایز کے لیے اس کا مطلب درخواست دینے سے منظور شدہ قرض کی رقم تک رسائی حاصل کرنے تک ایک آسان اور تیز تر عمل ہے۔

ابھی کے اے وی پی برائے سیلز اینڈ پارٹنرشپس زین علی نے کہا کہ ایس ایم ایز کو مالیاتی مصنوعات تک تیز تر اور آسان رسائی کی ضرورت ہے اور بینکوں کو یہ سہولت فراہم کرنے میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ابھی کی ٹیکنالوجی کو نیم کارڈ کے پلیٹ فارم کے ساتھ یکجا کرکے ہم قرض کے حصول کے عمل کو آسان بناسکتے ہیں اور ایس ایم ایز کو زیادہ مؤثر انداز میں خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

ابھی مختلف مالیاتی حل فراہم کرتی ہے جن میں ارنڈ ویج ایکسس اور ایس ایم ای فنانسنگ شامل ہیں۔ ان خدمات میں ابھی سیلری، ابھی پے رول، ابھی کاروبار اور ابھی پے شامل ہیں۔ کمپنی پاکستان متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں 10 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہے اور 7 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری رکھتی ہے۔

دریں اثنا نیم کارڈ ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کی مکمل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ ویزا اور ماسٹرکارڈ کی پرنسپل ممبر ہے، 10 مارکیٹس میں کام کرتی ہے اور 60 سے زائد کلائنٹس کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے۔

Comments

200 حروف