BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 3 پیسے مضبوط

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277.12 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.12 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کومقامی کرنسی 277.15 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں ڈالر منگل کو دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا جسے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ٹریژری بانڈز کی شرح منافع میں تیزی سے اضافے سے سہارا ملا۔

رائٹرز کے مطابق ڈالر انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 101.2 پر رہا اور رواں ماہ تقریباً 1.8 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے جو جون کے بعد اس کی بہترین ماہانہ کارکردگی ہوگی۔

یورو تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب 1.1367 ڈالر پر ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3248 ڈالر پر مستحکم رہا اور تین ماہ کی کم ترین سطح سے زیادہ دور نہیں تھا۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد مارکیٹ میں جنگ کے خاتمے کی نئی کوششوں کی کامیابی کے امکانات پر شکوک پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی ٹریژری بانڈز کی فروخت میں اضافے کے باعث شرح منافع نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ 10 سالہ بانڈ کی شرح منافع 2007 کے بعد بلند ترین سطح پر جب کہ 30 سالہ بانڈ کی شرح منافع 2004 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا دو سالہ بانڈ کی شرح منافع، جو مانیٹری پالیسی کے لیے حساس سمجھی جاتی ہے، بھی دو سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 5 فیصد کے قریب آگئی۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات 70 فیصد سے تجاوز کرگئے ہیں جو ایک ہفتہ قبل 57 فیصد تھے۔

Comments

200 حروف