پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو سولر ڈی سی کیبلز کی کیٹیگری میں ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا
- ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یہ ایوارڈ سینئر منیجر پراجیکٹ سیلز قاسم الزمان باجوہ کو پیش کیا
پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل سولر ٹیکنالوجی ایکسی لینس ایوارڈز 2026 میں سولر ڈی سی کیبلز کی کیٹیگری میں واحد فاتح قرار دیا گیا۔ ایوارڈز کا انعقاد انرجی اپڈیٹس کے زیر اہتمام کیا گیا۔
پنجاب کے وزیر برائے توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یہ ایوارڈ پاکستان کیبلز کی جانب سے وصول کرنے والے سینئر منیجر پراجیکٹ سیلز قاسم الزمان باجوہ کو پیش کیا۔
یہ پاکستان کیبلز کی مسلسل دوسری کامیابی ہے جو ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنی کی سولر ڈی سی کیبلز کے ذریعے خدمات اور کردار کا اعتراف ہے۔
پاکستان کیبلز ملک میں پہلی کمپنی ہے جس نے مقامی طور پر تیار کردہ ہیلوژن فری لو اسموک سولر ڈی سی کیبلز کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ سے EN 50618/IEC 62930 کے ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن تقاضوں کے مطابق سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں پاکستان کیبلز پاکستان کی پہلی کمپنی بھی بن گئی تھی جس نے نیدرلینڈز کی کیما لیبز سے اپنی 35 کلو وولٹ میڈیم وولٹیج کیبلز کا کامیابی سے ٹائپ ٹیسٹ کرایا۔


Comments