BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

مری: اسکول وین میں آتشزدگی سے 10 بچے جھلس گئے

  • زخمی ہونے والے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈپٹی کمشنر
شائع اپ ڈیٹ

مری میں بچوں کو لے جانے والی اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ مری کے علاقے بڑاہوتر کے قریب پیش آیا جہاں اسکول وین سڑک سے نیچے جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو وین سے نکالا اور زخمیوں کو سول اسپتال مری منتقل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق زخمی ہونے والے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعض بچوں کو مزید طبی امداد کے لیے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پنجاب حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری حادثے میں طلبہ کے جھلسنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مری کے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے گاڑی میں گنجائش سے زیادہ طلبہ کی موجودگی اور آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کی نشاندہی کی۔ صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق، انہوں نے اسکول وینز میں حفاظتی انتظامات اور گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کا حکم دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے کہ اسکول وینز کی حفاظت سے متعلق واضح احکامات کے باوجود ان پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا گیا۔

Comments

200 حروف