تین عراقی ہوائی اڈوں پر ایرانی پروازیں معطل
- عراق اور متحدہ عرب امارات نے تمام ایرانی پروازیں روک دیں، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کا سول فضائی بیڑا متاثر ہونے کا خدشہ یے
عراق نے ایرانی پروازوں کی معطلی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جمعہ سے اربیل اور سلیمانیہ کے ہوائی اڈوں پر بھی ایرانی پروازیں روک دی ہیں، جس کے بعد ایران کے لیے اور وہاں سے عراق کے چاروں ہوائی اڈوں سے پروازیں معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بغداد، نجف، اربیل اور سلیمانیہ ایئرپورٹس پر ایرانی پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ عراقی سرکاری خبر رساں ادارے نے جمعہ کو نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق کی۔
ذرائع نے بتایا کہ عراق نے بدھ سے بغداد ایئرپورٹ پر ایرانی پروازیں روکنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ حکومت ایرانی پروازوں کو بغداد سے نجف منتقل کرنے پر بھی غور کررہی تھی۔
دوسری جانب امریکا نے 23 ستمبر کے بعد ایرانی ایئرلائنز کے ساتھ کاروبار کرنے والی عالمی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ایران کے مکمل سول فضائی بیڑے کو دنیا بھر میں گراؤنڈ کرنا ہے۔
ادھر مشرق وسطیٰ کے بڑے سفری مرکز متحدہ عرب امارات نے بھی جمعرات کو ایرانی ایئرلائنز کی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔


Comments