کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی ذخائر 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 21.4 ارب ڈالر ہوگئے
- مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 26.81 ارب ڈالر ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 18 ستمبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 21.4 ارب ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 ستمبر تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 26.81 ارب ڈالر رہے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 21.4 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.41 ارب ڈالر موجود تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 21,400.3 ملین ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5,410.3 ملین ڈالر رہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ ’’18 ستمبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 21,400.3 ملین ڈالر ہوگئے۔‘‘


Comments