BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ملنے، بریسویل کی واپسی، نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں راچن رویندر کی خدمات حاصل نہیں

  • راچن رویندر گزشتہ ہفتے تشہیری شوٹ کے دوران دایاں کندھا اترنے سے زخمی ہوگئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی پانچ ٹی 20 میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے اور اسپن آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کی واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹی20 22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔

رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رنر اپ رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر رہنے والے ملنے اور بریسویل واپس آگئے ہیں۔

راچن رویندر گزشتہ ہفتے تشہیری شوٹ کے دوران دایاں کندھا اترنے کے باعث ٹی20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم ون ڈے سیریز میں ان کی واپسی متوقع ہے۔

اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن بھی دوبارہ ایک ساتھ کھیلیں گے۔ فاسٹ باؤلر بین سیئرز ٹخنے کی انجری سے بحالی کے باعث دستیاب نہیں۔

کوچ روب والٹر نے کہا کہ اسکواڈ میں موجود تمام 16 کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران استعمال کیا جائے گا، تاکہ کھلاڑیوں کے کام کا بوجھ متوازن رکھا جاسکے۔

اسکواڈ : مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگوسن، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیون جیکبز، کائل جیمیسن، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، ناتھن اسمتھ۔

Comments

200 حروف