BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

انڈونیشیا، بحیرہ جاوا میں مسافر جہاز ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئیں

  • 115 افراد تاحال لاپتا، 108 افراد زندہ بچ گئے، نیشنل ریسکیو ایجنسی
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں مسافر بردار بحری جہاز الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 20 ہوگئی جو اس سے قبل 10 تھی۔ امدادی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ زیرِ آب جاری تلاش کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔

ورگو ٹرانسپورٹ 8 فیری میں 243 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 30 ارکان بھی شامل تھے جبکہ گاڑیوں کی تعداد معلوم نہیں تھی۔ یہ فیری 13 ستمبر کی صبح خراب موسم کے دوران مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے جنوبی کلیمانتان کے بنجرماسن جاتے ہوئے الٹ گئی۔

نیشنل ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد شفیعی نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے اہلکاروں نے گزشتہ تین روز کے دوران جہاز کے اندر سے آٹھ لاشیں نکالی ہیں جبکہ وسطی کلیمانتان صوبے میں حادثے کی جگہ سے تقریباً 253 کلومیٹر (157.21 میل) دور ساحل پر بہہ کر آنے والی مزید دو لاشیں بھی ملی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی جبکہ 115 افراد تاحال لاپتا اور 108 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

شفیعی نے مزید بتایا کہ امدادی کارکنوں نے پیر کو پانچ، منگل کو چار اور بدھ کی صبح ایک لاش برآمد کی۔

بنجرماسن ریسکیو ایجنسی کے سربراہ آئی پوتو سودایانا نے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی تلاش کا محور جہاز کے کیبنز میں مزید لاشوں کی تلاش ہوگا۔

غوطہ خور منگل کو کیبنز کی کھڑکیاں توڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم گدلے پانی اور تیز دھارے کے باعث وہ اندر داخل نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پہلے ہی نظر آنے والی لاشوں کو نکالنا ممکن نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زیرِ آب تلاش جہاز کے ڈھانچے پر مرکوز ہے۔ ہم اسی حصے پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ہمیں کیبنز کے اندر بڑی تعداد میں مسافروں کے پھنسے ہونے کا پتا چلا ہے۔

اس کے بعد اگر ممکن ہوا تو امدادی کارکن فیری میں موجود گاڑیوں میں تلاش کا دائرہ منتقل کریں گے، تاہم یہ کام مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ بظاہر بہت سی گاڑیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھی ہوئی ہیں۔ پوتو نے کہا کہ اس صورتحال سے غوطہ خور ٹیم کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن اور محفوظ ہوا تو ہم تلاش کا عمل جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف