BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی سی فوڈ صنعت کی روسی مارکیٹ میں انٹری

  • روسی مارکیٹ میں سی گرین انٹرپرائزز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اہم کامیابی ہے، عاصم ابرار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سی فوڈ انڈسٹری بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی رسائی بڑھا رہی ہے جب کہ پاکستانی سمندری خوراک کی مصنوعات کو روسی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

سی گرین انٹرپرائزز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاصم ابرار روس میں پاکستان کے تجارتی مشن کے تعاون سے سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ سی فوڈ نمائش میں پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔

عاصم ابرار کے مطابق روسی خریداروں اور نمائش میں آنے والے افراد کی جانب سے ردعمل انتہائی حوصلہ افزا رہا ہے جو روس میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات کے وسیع امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی مشن، وزارتِ بحری امور اور میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں نے مارکیٹ تک رسائی میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں سی گرین انٹرپرائزز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ایک اہم کامیابی ہے، یہ پاکستان کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی سی فوڈ مصنوعات میں بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی سے مسابقت کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

Comments

200 حروف