BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

زرعی ماہرین کا حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

  • پی ایس ایم اے کے صدر کے مطابق اس وقت ملک میں 15 لاکھ 20 ہزار (1.52 ملین) ٹن کا اضافی اسٹاک موجود ہے
شائع اپ ڈیٹ

زرعی ماہرین نے پاکستان میں کاشتکاروں اور شوگر انڈسٹری کو کسی بھی بحرانی صورتحال سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار زرعی ماہرین نے نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کیا۔

دیگر ماہرین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے زرعی ماہر خان فراز نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی رپورٹس کا حوالہ دیا، جن میں ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی وجہ سے گنے کی آنے والی کرشنگ کا سیزن تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بحران سے بچنے کے لیے 10 لاکھ ٹن چینی کی فوری برآمد کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں شوگر مل مالکان 2026-27ء کی فصل کی کرشنگ شروع کرنے سے پہلے پچھلے سیزن کی اضافی چینی فروخت کرنا چاہتے ہیں، بصورت دیگر ان کا کہنا ہے کہ وہ کسانوں کو بروقت ادائیگی نہیں کر سکیں گے، جس سے مالی نقصان بھی ہوگا۔

پی ایس ایم اے کے صدر کے مطابق اس وقت ملک میں 15 لاکھ 20 ہزار (1.52 ملین) ٹن کا اضافی اسٹاک موجود ہے، جبکہ رواں سال گنے کی فصل بھی بہترین ہوئی ہے۔

Comments

200 حروف