BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا دائرہ کار مزید وسیع

  • اسکیم کا دائرہ ان موٹرسائیکل سواروں، چنگ چی اور رکشہ ڈرائیوروں تک بڑھا دیا جو ایک وقت میں پانچ لیٹر سے کم پٹرول خریدتے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کا دائرہ ان موٹرسائیکل سواروں، چنگ چی اور رکشہ ڈرائیوروں تک بڑھا دیا جو ایک وقت میں پانچ لیٹر سے کم پٹرول خریدتے ہیں۔

یہ فیصلہ ملک بھر میں اسکیم کے آغاز کے بعد موصول ہونے والی عوامی آرا اور تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت اس زمرے میں آنے والے صارفین کو اب ایک ٹوکن کے عوض ہفتہ وار 500 روپے کی مقررہ رعایت دی جائے گی، جسے ہفتے میں ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکے گا۔

ماہانہ مجموعی طور پر ایسے چار ٹوکن جاری کیے جائیں گے، جس سے کم مقدار میں ایندھن خریدنے والے صارفین بھی ان مراعات سے محروم نہیں ہوں گے جو زیادہ مقدار میں پٹرول خریدنے والے گاڑی مالکان کو پہلے سے حاصل ہیں۔

دیگر مستحقین کے لیے اسکیم کا بنیادی طریقہ کار برقرار رہے گا۔ 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 دن میں 10 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایت جاری رہے گی۔ اس طرح انہیں پہلے کی طرح ماہانہ 10 لیٹر کے تین ٹوکن دیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام اسکیم میں حالیہ دنوں میں کی جانے والی متعدد اصلاحات کا تسلسل ہے۔

وزیراعظم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اہل درخواست گزاروں کے لیے رجسٹریشن کا ایس ایم ایس مکمل طور پر مفت کردیا جائے گا، جس سے اندراج میں حائل اخراجات کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ 20 سال تک پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو اسکیم میں شامل کیا جائے، جس پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

بیان کے مطابق یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام ایسی گاڑیاں اب وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں۔

وزیراعظم اسکیم پر عملدرآمد کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مستحقین کا دائرہ وسیع کیا جائے اور پٹرول ریلیف بلا رکاوٹ، آسانی اور باوقار طریقے سے مستحق افراد تک پہنچایا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف