پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں افتتاحی میچ کھیلا گیا۔
چیئرمین پی سی بی اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ رواں سال 100 اضلاع کے 1,400 سکولوں کے تقریباً 21,000 طلبہ اس پروگرام میں حصہ لیں گے اور اس کے تحت مجموعی طور پر 2,895 میچز کھیلے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔


Comments