BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کوہاٹ پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 31 شہید، 16 پولیس اہلکار بھی شامل

  • فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اہلکار
شائع اپ ڈیٹ

کوہاٹ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں شہیدوں کی تعداد 31 ہوگئی جن میں 16 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ہفتے کو اے ایف پی کو بتایا کہ فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حملہ آوروں نے جمعہ کی سہ پہر صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں واقع اولڈ پولیس لائنز کمپلیکس پر دھاوا بول دیا۔ کوہاٹ کی آبادی تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار ہے۔

پولیس کمپاؤنڈ ضلعی سطح کے پولیس ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال ہوتا ہے جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، اسپیشل برانچ اور پولیس کے کئی دیگر یونٹس کے اہم دفاتر قائم ہیں۔

افسر نے کہا کہ مسلح حملے اور خودکش دھماکے میں اب تک کم از کم 31 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 16 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ کئی مسلح افراد اب بھی کوہاٹ پولیس کمپلیکس کے اسپیشل برانچ کے حصے میں چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات سے ان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ان کی درست تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

کوہاٹ کے ضلعی ہیلتھ افسر کی جانب سے جمعہ کی رات جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی عسکریت پسند گروہ، جو کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک دھڑے پر مشتمل ہے، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Comments

200 حروف