BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

فیفا: معطل سرمایہ کاری منصوبے کا جائزہ کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا

  • فیفا کی کونسل متنازع واپس لیے گئے تجارتی منصوبے کا جائزہ لے گی، جس سے صدر انفانٹینو پر اصلاحات کے مطالبات کے درمیان دباؤ مزید بڑھ گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیفا نے جمعرات کو کہا ہے کہ واپس لیے گئے ایف ایف ای منصوبے کا جائزہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ڈنمارک فٹبال کے سربراہ یسپر مولر کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے جوابات نہ ملنے پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔

مولر نے گزشتہ ہفتے عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ اس نے قانونی کمیٹی کے اجلاس میں معطل کیے گئے منصوبے سے متعلق ان سوالات کے جوابات دینے سے انکار کردیا جنہیں انہوں نے ’’اہم سوالات‘‘ قرار دیا تھا۔ یہ منصوبہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے پیش کیا تھا، جس کے تحت ٹورنامنٹس میں تجارتی حصص بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کیے جانے تھے۔

فیفا نے رائٹرز کو ایک بیان میں بتایا، ’’فیفا کی مستقل کمیٹیاں فیفا کے آئین اور انتظامی ضوابط کے مطابق اپنے متعلقہ شعبوں میں فیفا کونسل کو مشاورت اور معاونت فراہم کرتی ہیں۔‘‘

فیفا نے کہا، ’’جیسا کہ پہلے بھی بتایا جاچکا ہے، واپس لیے گئے فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے کا جائزہ فیفا کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔‘‘

فیفا کونسل 37 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں صدر جیانی انفانٹینو، 8 نائب صدور اور فیفا کی رکن ایسوسی ایشنز کی جانب سے منتخب کیے گئے 28 ارکان شامل ہیں۔

انفانٹینو کی جانب سے ورلڈ کپ اور فیفا کے دیگر ایونٹس میں 20 فیصد حصص فروخت کرنے کی تجویز پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اور کونکاکاف سمیت مختلف کنفیڈریشنز نے فیفا کی قیادت کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔ انفانٹینو کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کا امکان بھی زیرِ بحث آیا۔

اس کے بعد یورپ کی کئی قومی فٹبال ایسوسی ایشنز نے انفانٹینو کی دوبارہ انتخاب کی مہم کی حمایت واپس لے لی ہے۔ منگل کو یونانی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ماکیس گاگاتسس اور جرمن قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اولیور بیئرہوف بھی فیفا کی قیادت میں تبدیلی کے لیے یوئیفا کی کوششوں میں شامل ہوگئے، جس سے یورپی سطح پر اس معاملے میں متحدہ مؤقف کی عکاسی ہوتی ہے۔

تاہم، مذاکرات سے واقف متعدد ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے پاس مزید ایک مدت حاصل کرنے کے لیے اب بھی کافی حمایت موجود ہے، جس کے باعث ان کے مخالفین کو اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے ان کے اختیارات محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

فیفا کے صدارتی انتخابات 18 مارچ 2027 کو رباط میں ہونے والے ہیں، جہاں انفانٹینو چوتھی مدت کے لیے صدارت کے امیدوار ہوں گے۔

Comments

200 حروف