BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر ورلڈ کال نان کمپلائنٹ سیگمنٹ میں شامل

  • اقدام عدالت کی جانب سے 11 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے حکم کے بعد کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ (ڈبلیو ٹی ایل) کو عدالتی حکم کے بعد 16 ستمبر سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے نان کمپلائنٹ سیگمنٹ میں دوبارہ شامل کردیا گیا۔ عدالت نے کمپنی کی جانب سے ریگولیٹری کارروائی کے خلاف عبوری ریلیف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ اقدام عدالت کی جانب سے 11 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے حکم کے بعد کیا گیا جس میں ڈبلیو ٹی ایل کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ اس درخواست کے نتیجے میں اس سے قبل کمپنی کو عارضی طور پر معمول کے ٹریڈنگ کاؤنٹر پر بحال کردیا گیا تھا۔

یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ پی ایس ایکس کو معزز عدالت کے 11 ستمبر 2026 کے حکم کی نقل موصول ہوگئی ہے جس کے تحت ڈبلیو ٹی ایل کی جانب سے عبوری ریلیف کے حصول کے لیے دائر کردہ مذکورہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ 11 ستمبر 2026 کے عدالتی حکم کے نتیجے میں ڈبلیو ٹی ایل کو 16 ستمبر 2026 سے پی ایس ایکس ریگولیشنز کی شق 5.11.1 (d) کے تحت ایک بار پھر نان کمپلائنٹ سیگمنٹ میں شامل کردیا گیا ہے کیونکہ کمپنی اپنی ادا شدہ سرمایہ میں اضافے کے باعث عائد اضافی لسٹنگ فیس مقررہ آخری تاریخ یعنی 20 نومبر 2025 تک ادا کرنے میں ناکام رہی جس سے اسے پی ایس ایکس کے 5 نومبر 2025 کے خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

کمپنی کو اب نان کمپلائنس کی صورتحال دور کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے جو 14 دسمبر 2026 تک ہے۔

پی ایس ایکس نے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر تعمیل نہ کرنے کی صورت میں مزید ریگولیٹری کارروائی کی جاسکتی ہے جس میں ڈبلیو ٹی ایل کے خلاف رسک وارننگ الرٹ جاری کرنا بھی شامل ہے۔

ڈبلیو ٹی ایل 2001 میں پاکستان میں قائم ہونے والی ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ کمپنی پاکستان میں وائرلیس لوکل لوپ (ڈبلیو ایل ایل) اور لانگ ڈسٹنس اینڈ انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) خدمات فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف