BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

جے کے اسپننگ ملز کی پیداواری یونٹس کو جدید بنانے کے لیے 2.3 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

  • کمپنی کے مطابق سرمایہ کاری سے آپریشنل کارکردگی بہتر ہونے کی توقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی جے کے اسپننگ ملز نے اپنے فیبرک پروسیسنگ اور اسپننگ یونٹس کو جدید بنانے کے لیے 2.3 ارب روپے سے زائد (تقریباً 8.3 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔

اسپتال اور ملز سے منسلک اس رجسٹرڈ ٹیکسٹائل کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے کے اسپننگ ملز لمیٹڈ نے اپنے فیبرک پروسیسنگ یونٹ کی بہتری اور جدید کاری کے لیے تقریباً 1,789 ملین (1.78 ارب) روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

نوٹس کے مطابق اس سرمایہ کاری میں سنگل لوپ واشنگ کمپارٹمنٹس کے ساتھ گولر کمپلیکسا ٹو اسٹیج بلیچنگ رینج، 3400 ملی میٹر ورکنگ وڈتھ کے ساتھ ایک 8 چیمبر پی او ایس ایل یو اسٹینٹر اور ایک بائیو ماس پر چلنے والا اسٹیپ گریٹ تھرمل آئل ہیٹر شامل ہیں، نیز اس سے متعلق سول ورکس اور دیگر اخراجات بھی اس کا حصہ ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے آپریشنل صلاحیتوں میں بہتری آنے اور مصنوعات کی کوالٹی و مسابقت مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے اسپننگ ڈویژن کے بی ایم آر (بیلنسنگ، ماڈرنائزیشن اینڈ ریپلیسمنٹ) کی جاری پالیسی کے تحت 515.50 ملین روپے لگائے ہیں، جس کے تحت 16 ایل ایم ڈبلیو ہائی اسپیڈ رنگ فریم ایل آر جے/ایس ایکس مشینیں، 2 سیٹ مکمل ہائی اسپیڈ ٹویوٹا سمپلیکس فریمز مع متعلقہ آلات، ایک آٹومیٹک بیل پلکر اور دیگر ضروری سامان تبدیل کیا جائے گا۔

ٹیکسٹائل فرم کا موقف ہے کہ موجودہ مشینری کی تبدیلی سے آپریشنل کارکردگی بہتر، اسپننگ کے عمل میں بہتری آئے گی اور دھاگے (یارن) کا معیار مزید عمدہ ہوگا۔

مزید برآں کمپنی نے بینکوں سے لانگ ٹرم فائنانس سہولت (ایل ٹی ایف ایف) اسکیم کے تحت مالی معاونت بھی حاصل کر لی ہے۔ نوٹس کے مطابق فنانسنگ بینکوں کے ساتھ ضروری دستاویزات اور دیگر مراحل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جے کے اسپننگ نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری پروڈکشن یونٹس کو جدید بنانے، آپریشنل کارکردگی بڑھانے اور مصنوعات کے معیار و عالمی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جے کے اسپننگ ملز لمیٹڈ (جے کے ایس ایم) کو 7 جنوری 1987 کو اس وقت کے کاٹن اینڈ کمپنیز آرڈیننس 1984 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ سے وابستہ ہے، جس میں جننگ، اسپننگ، اسٹیچنگ کے ساتھ ساتھ دھاگے، کپڑے اور دیگر مصنوعات کی خرید و فروخت شامل ہے۔

Comments

200 حروف