BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون : فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد عمارت میں پھنس گئے

  • 3 افراد دھویں کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں تیسرے درجے کی شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسّان خان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی رسپانس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کردی گئی۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

ترجمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فیکٹری میں موجود تمام کارکنوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین افراد عارضی طور پر عمارت کے اندر پھنس گئے تھے اور شدید دھویں کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے، تاہم ریسکیو ٹیموں نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

دریں اثنا کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے فوری معاونت کی درخواست کی تھی۔

کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس میں ہنگامی اقدامات فعال کردیے گئے۔

پانی سے بھرے ٹینکر فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیے گئے، جبکہ ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہائیڈرنٹس سیل کے آپریشنز کے لیے سی ای او کے فوکل پرسن ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ مکمل طور پر بجھنے تک واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کے ٹینکرز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

Comments

200 حروف