BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈیلرز نے کے ایم سی کی جانب سے پٹرول پمپس سیل کرنے کو غیرقانونی قرار دے دیا

  • سات روزہ تعمیلی مدت ختم ہونے سے قبل پٹرول پمپس سیل کیے جانے کے واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے، ملک خدا بخش
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے انفورسمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی اور مبینہ طور پر سات روزہ تعمیلی نوٹس کی مدت مکمل ہونے سے قبل اسٹیشنز سیل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے.

پی پی ڈی اے کے چیئرمین ملک خدا بخش نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو شکایتی خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سات روزہ تعمیلی مدت ختم ہونے سے قبل پٹرول پمپس سیل کیے جانے کے واقعے کی فوری انکوائری کرائی جائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے پٹرول پمپس مالکان کو سات روز کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم مبینہ طور پر نوٹس جاری ہونے کے صرف ایک روز بعد ہی بعض پمپس کو سیل کر دیا گیا، جو قانونی طریقہ کار اور دی گئی مہلت کے منافی ہے۔

ملک خدا بخش نے کہا کہ پٹرول پمپس سیل کرنا غیرقانونی عمل ہے جبکہ ڈیلرز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے قبل ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ڈیلرز کے مسائل کے حل اور متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہے تاہم کاروباری سرگرمیوں کو بلاجواز متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول پمپس مالکان کو اپنی قانونی اور انتظامی خامیوں کو دور کرنے کے لیے نوٹس میں دی گئی مکمل مہلت فراہم کی جائے تاکہ وہ مقررہ مدت کےاندر تمام ضروری اقدامات مکمل کرسکیں۔

Comments

200 حروف