جنوبی بھارت میں سن ڈراپ برانڈز کی فیکٹری میں حادثہ، ملازم ہلاک
- ہلاکت خیز حادثے کے بعد ڈیل مونٹے کی پیداواری لائن تحقیقات کے لیے بند
بھارت کی سن ڈراپ برانڈز نے جمعرات کو بتایا کہ جنوبی ریاست تمل ناڈو میں اس کی ذیلی کمپنی کی فیکٹری میں حادثے کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔
کمپنی کے مطابق حادثہ ڈیل مونٹے فوڈز کے لیے پیزا ساس تیار کرنے والی پیداواری لائن پر پیش آیا، جسے واقعے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
سن ڈراپ برانڈز نے کہا کہ ڈیل مونٹے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد پیداواری لائن پر کام جلد از جلد بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سن ڈراپ برانڈز صارفین کی روزمرہ استعمال کی اشیا بنانے والی ایک معروف کمپنی ہے، جو سن ڈراپ آئل اور ایکٹ ٹو پاپ کارن جیسی مقبول مصنوعات تیار کرتی ہے۔ کمپنی نے 2025 میں ڈیل مونٹے فوڈز کو حاصل کیا تھا، جو پاستا، اسپریڈز، ساسز اور ڈِپس سمیت فوری استعمال کے لیے تیار غذائی مصنوعات بناتی ہے۔


Comments