کھیل
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم برمنگھم پہنچ گئی
- میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے برمنگھم پہنچ گئی۔
عبداللہ فضل ، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے اسکواڈ جوائن کرلیا ہے۔
قومی ٹیم کل ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
انگلش ٹیم کے اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ جبکہ سونی بیکر کو شامل کیا گیا ہے۔
میزبان ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، اگس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پاپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل تھے۔


Comments