موچووا بولڈر کو روند کر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
- دنیا کی 62 ویں نمبر کی کھلاڑی نے موچووا کی پہلی سروس گیم میں بریک حاصل کرکے مختصر وقت کے لیے مقابلہ سخت بنانے کی کوشش کی
عالمی نمبر سات کارولینا موچووا نے برطانیہ کی کیٹی بولڈر کو یکطرفہ مقابلے میں 6-1، 6-0 سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
بارش کے باعث یہ میچ چھت والے لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا، جہاں فلاشنگ میڈوز میں دو مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی موچووا نے آغاز سے اختتام تک حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔ عالمی نمبر 62 بولٹر نے موچووا کی پہلی سروس گیم میں بریک حاصل کرکے کچھ مزاحمت کی کوشش کی، تاہم اس کے بعد وہ میچ میں اپنی رفتار برقرار نہ رکھ سکیں۔
موچووا نے فوری طور پر واپسی کرتے ہوئے بولڈر کی غلطیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلا سیٹ جیت لیا۔اسی طرح دوسرے سیٹ میں بھی چیک کھلاڑی نے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی، جبکہ بولڈر پورے میچ میں ایک بھی سروس گیم نہ جیت سکیں۔ موچووا نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فتح حاصل کی۔
موچووا نے کہا کہ وہ اپنے اعصاب قابو میں رکھنے اور چھت والے کورٹ پر خود کو ڈھالنے پر خوش ہیں۔ اب ان کا مقابلہ ایما ناوارو اور کیٹی میک نیلی کے درمیان امریکی کھلاڑیوں کے میچ کی فاتح سے ہوگا۔


Comments