BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب کا دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج ہوگا

  • اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے، دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج (پیر) استنبول میں ہوگا۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور ترک وزارتِ خارجہ نے اتوار کو اپنے الگ الگ بیانات میں اجلاس کی تصدیق کی۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح سیاسی اور عسکری حکام شرکت کریں گے جو معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچک بایراکتار اوغلو شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت برادر ممالک ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تاریخی دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ پائیدار علاقائی امن اور استحکام کے لیے اس کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کی گئی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہے جس پر ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے دستخط کیے تھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ میں موجود ہیں۔

Comments

200 حروف