BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

نیپرا کی ہدایات پر نیٹ میٹرنگ منظوریوں میں تیزی لانے کے لیے پاور ڈویژن متحرک

  • نیپرا نے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کو ڈسکوز اور کے الیکٹرک میں زیرِ التوا نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاور ڈویژن نے منگل کو کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کے زیرِ التوا معاملات نمٹانے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی حالیہ ہدایات پر باقاعدہ طور پر عملی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کو ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا نے گزشتہ ہفتے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) کو ڈسکوز اور کے الیکٹرک میں زیرِ التوا نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریگولیٹری ہدایت خاص طور پر ان نیٹ میٹرنگ کنکشنز سے متعلق ہے جو صارفین کی جانب سے 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی، نیٹ میٹرنگ لائسنس کے حصول، میٹر کی فزیکل تبدیلی یا ری پروگرامنگ اور میٹر کنکشن آرڈر پر عمل درآمد کے باوجود زیرِ التوا ہیں۔

ڈویژن نے کہا کہ ایسے کیسز کی حیثیت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ صارفین نے ریگولیٹر کی مقررہ تاریخ 9 فروری سے قبل ڈیمانڈ نوٹس کی قابلِ تصدیق ادائیگی کی تھی یا نہیں۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور پی آئی ٹی سی کو زیرِ التوا درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں خاص طور پر 9 فروری کی مقررہ تاریخ سے قبل ڈیمانڈ نوٹس کی قابلِ تصدیق ادائیگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ڈویژن نے کہا، ”جن صارفین نے مقررہ تقاضے مکمل کرلیے ہیں، جن میں ڈیمانڈ نوٹس کی بروقت ادائیگی بھی شامل ہے، انہیں یقین دلایا جاتا ہے کہ انہیں غیر ضروری رکاوٹوں یا ضابطے کی کارروائی میں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔“

پی آئی ٹی سی کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بلنگ سسٹمز اور سافٹ ویئر کا جائزہ لے تاکہ 9 فروری 2026 سے قبل تمام مطلوبہ کارروائیاں مکمل کرنے والے کنکشنز کا ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرکے انہیں نظام میں شامل کیا جاسکے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اہل صارفین کو نظرانداز ہونے سے بچانے کے لیے یہ تکنیکی اقدام انتہائی اہم ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق تصدیق کا یہ عمل رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے نہیں بلکہ نیپرا کی ہدایات پر درست اور منصفانہ انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ڈویژن نے کہا، ”مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے صرف حقیقی زیرِ التوا کیسز کو تیزی سے نمٹانا ہے۔“

Comments

200 حروف