BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 56.34 Decreased By ▼ -0.13 (-0.23%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.97 Decreased By ▼ -0.15 (-0.5%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.64 Increased By ▲ 1.15 (6.58%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.39 Decreased By ▼ -0.32 (-0.34%)
FCCL 51.62 Decreased By ▼ -0.03 (-0.06%)
FFL 14.44 Decreased By ▼ -0.05 (-0.35%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 302.51 Decreased By ▼ -1.27 (-0.42%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.77 Decreased By ▼ -0.08 (-0.81%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 90.99 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.44 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 90.14 Decreased By ▼ -1.08 (-1.18%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.44 Decreased By ▼ -0.17 (-2.23%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پڈیکّل کی دوسری سنچری، بھارت نے 5 وکٹوں پر 300 رنز بنالیے

  • پڈیکّل کی شاندار 117 رنز کی اننگز، سیریز کی دوسری سنچری؛ بھارت نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 300 رنز بنالیے
شائع اپ ڈیٹ

دیودت پڈیکّل نے سیریز میں اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے دوسری سنچری اسکور کی اور بھارت نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 300 رنز بنالیے۔

گال ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پڈیکّل نے ایک بار پھر پُراعتماد اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم سری لنکا کو دن کے آغاز میں ملنے والے دو مواقع ضائع کرنے کا افسوس رہے گا، جو میچ کا نقشہ بدل سکتے تھے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز پڈیکّل کو اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر سونل دینوشا نے پوائنٹ پر کیچ چھوڑ کر نئی زندگی دی، جبکہ دو اوورز بعد سری لنکن کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے سلپ میں ایک اور کیچ گرا دیا۔

کھیل ختم ہونے پر دھرو جوریل 7 اور ڈیبیو کرنے والے سارنش جین 4 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد بھارتی کپتان شبمن گل نے بھی پُراعتماد نصف سنچری اسکور کی۔ بھارت سیریز 2-0 سے جیتنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترا ہے۔

کے ایل راہول 18 رنز بناکر لہیرو کمارا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ سری لنکا کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب اسیتھا فرنانڈو (3-46) نے یشسوی جیسوال کو 45 رنز پر بولڈ کردیا۔

بولر اور بلے باز کے درمیان کچھ دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دونوں کو الگ کرنا پڑا۔

پہلے ٹیسٹ میں صرف 24 رنز بنانے کے بعد دباؤ کا شکار شبمن گل نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم فرنانڈو نے گل کو بھی پویلین بھیج دیا، جو نروشن ڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ وکٹ کیپر نے ابتدا میں کیچ گرا دیا، لیکن فوراً سنبھلتے ہوئے دوسری کوشش میں گیند قابو کرلی۔

12 چوکوں سے مزین پڈیکّل کی شاندار اننگز کا اختتام اس وقت ہوا جب کیشرا نوانتھا کی گیند پر ان کا محتاط دفاع ناکام رہا اور گیند آف اسٹمپ اڑا گئی۔ تاہم اس وقت تک اوپنر بھارت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرچکے تھے۔

رویندرا جڈیجا 43 رنز بنانے کے بعد دن کے آخری اوور میں فرنانڈو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ جڈیجا نے اندر کی جانب آتی گیند کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، لیکن گیند آف اسٹمپ سے جا ٹکرائی۔

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت لہیرو کمارا کی شارٹ گیند بازو پر لگنے کے بعد 3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

Comments

200 حروف