کھیل
لینیئر نے نارااوکا کو ہرا کر پہلے فرانسیسی عالمی سنگلز چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
- الیگز لینیئر نے فرانس کے لیے تاریخ رقم کرتے ہوئے بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
الیگز لینیئر نے اتوار کو جاپان کے کوڈائی نارااوکا کو 21-11، 21-11 سے شکست دے کر بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے فرانسیسی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لینیئر نے مینز فائنل میں تقریباً 50 منٹ میں کامیابی حاصل کی اور سابق فائنلسٹ جاپانی کھلاڑی نارااوکا کو بے بس کردیا۔
اس سے قبل اسی روز تھوم گیکیل اور ڈیلفین دلرو نے مکسڈ ڈبلز فائنل میں چین کی ٹاپ سیڈ جوڑی فینگ یان ژے اور ہوانگ ڈونگ پنگ کو 22-20، 19-21، 21-15 سے شکست دے کر بیڈمنٹن ورلڈ ٹائٹل جیتنے والی پہلی فرانسیسی جوڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
لینیئر کی کامیابی فرانس کی بیڈمنٹن میں ایک سال سے جاری بالادستی کا تازہ ثبوت ہے۔ گزشتہ سال کرسٹو پوپوف نے ورلڈ ٹور فائنلز جیتا تھا، جبکہ رواں سال فرانسیسی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دے کر براعظمی چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔


Comments