بھارت کے بینکوں نے بیرونِ ملک سے 72.8 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے ہیں جن میں غیر مقیم بھارتیوں سے حاصل کردہ رقوم اور دیگر قرضے شامل ہیں۔ بھارتی مرکزی بینک نے ہفتے کو بتایا کہ یہ اقدامات ملک میں زرِ مبادلہ کی آمد بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
بینکوں کو بیرونِ ملک سے حاصل کیے گئے قرضوں کو غیر مقیم بھارتیوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بینکوں کی جانب سے بیرونِ ملک سے فنڈز حاصل کرنے کی لاگت پر سبسڈی بھی دی گئی ہے۔
بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) نے بتایا کہ بینکوں نے فارن کرنسی نان ریزیڈنٹ ڈپازٹس کے ذریعے 65.4 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں۔
آر بی آئی نے مزید بتایا کہ 7.45 ارب ڈالر دیگر غیر ملکی کرنسی کے قرضوں کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
بھارتی مرکزی بینک 31 اگست کو بینکوں کے لیے رعایتی فاریکس سواپ سہولت ختم کردے گا جس کا مقصد غیر مقیم بھارتیوں سے حاصل کیے گئے بیرونِ ملک ڈپازٹس کو زرِ مبادلہ کے خطرات سے محفوظ رکھنا تھا۔


Comments