BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

تونس کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

  • تیونس گزشتہ کئی برس سے افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم روانگی کا مرکز رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

تارکینِ وطن کے حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے ہفتے کو بتایا کہ تیونس کے ساحل کے قریب اٹلی جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 13 تیونسی شہری لاپتا ہوگئے جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

تیونس آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ مصطفیٰ عبدالکبیر نے ہفتے کو بتایا کہ کشتی میں سوار کم از کم 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی کشتی کے عملے نے 2 افراد کو سمندر سے نکال کر بچا لیا۔ ان میں سے ایک نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی الٹنے کے بعد وہ کئی گھنٹوں تک سمندر میں پھنسے رہے۔ دوسرے زندہ بچ جانے والے کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

تیونس گزشتہ کئی برس سے افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے اہم روانگی کا مرکز رہا ہے۔ بہت سے تارکین وطن انتہائی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی یا غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران تیونس سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں تیونسی حکام کی جانب سے کریک ڈاؤن اور یورپی یونین کے تعاون سے سمندری نگرانی اور سرحدی کنٹرول میں سختی شامل ہے۔

Comments

200 حروف